فلم “گھبرانا نہیں ہے” کا رنگا رنگ پریمیئر


اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم” گھبرانا نہیں ہے” کا ریڈ کارپٹ اور پریمیئر کراچی کے نیوپلیکس سینما میں ہوا۔ فلم کی کاسٹ سمیت شوبز ستارے بھی ریڈ کارپٹ میں شریک ہوئے۔ فلم اس عید الفطر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

کراچی کے نیوپلیکس سینما میں فلم گھبرانا نہیں ہے کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کا میلہ سجا،، ساتھ ہی فلم کا پریمیئر بھی ہوا۔

فلم کی کاسٹ نے شائقین کو اپنے اپنے انداز میں سینما آنے کی دعوت دی۔اداکار زاہد احمد نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے جو معاشرے میں بنایا ہوا ہے کہ پولیس والا ایسا ہوتا ہے ویسا ہوتا ہے اس کے اوپر بہت زبردست قسم کا پرس پیکٹیو دیا ہے۔بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

اداکار سید جبران کا کہنا ہے کہ  یہ خالصتاً انٹرٹینمنٹ فلم ہے پوری فیملی کے ساتھ آکر اس کو دیکھ سکتے ہیں آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی ان کنفرٹیبل موومنٹ نہیں لگے گا۔

فلم گھبرانا نہیں ہے کے پروڈیوسر حسن ضیا سمیت کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹائٹل محض ایک جملہ ہے۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

فلم اس عید الفطر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ساتھ ہی تین مزید پاکستانی فلمیں دم مستم ، چکر اور پردے میں رہنے دو پردے پر جگمگائیں گی۔


متعلقہ خبریں