لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد شریفوں کو حکومت ملی ان کا اب اصل رنگ باہر آیا ہے۔
پرویز الہی نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس رکھی ہے اس میں سارے سوالوں کے جواب دوں گا، اس اسمبلی نے شریفوں کو پہچان اور مقام دیا، لیکن شریف پولیس سے کام لے رہے ہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے چمچہ چھوٹا لفظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے شریفوں کو اصل چہرہ دکھایا ہے، پوری قوم یہ چہرہ دیکھ لے۔
صحافی کے سوال پر کہ ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسیکر کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی اسی لیے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، جس پر پرویز الہی نے کہا کہ وہ جو بھی کرنا ہے میں نے کرنا ہے، میں اسپیکر ہوں آپ پہلے رولز پڑھیں اسمبلی کے۔