پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوسکی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سولہ مئی ملتوی کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کارروائی ہونا تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور تشدد کیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر سے مار پیٹ کی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر پر ویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے تھے۔
اسی اجلاس کے دوران وزارت اعلیٰ کے عہدے پر الیکشن کروا کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔