ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہان پہلی بار کابینہ میں ایک ساتھ


پاکستان کے دونوں بڑے سیاسی خاندان کے بڑے پہلی بار حکومت میں ایک ساتھ ہیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف ملک کے وزیراعظم جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل ہوئی ہے ۔

2008 میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں ن لیگ کے وزرا شامل ہوئے تھے جن میں چوہدری نثار ، سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی شامل تھے۔

بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری پر بختاور پر جوش

اس کابینہ نے کسی اور سے نہیں اس وقت کے صدر مشرف سے حلف لیا تھا۔

یہ حکومت میثاق جمہوریت کے بعد پہلی متحدہ حکومت تھی لیکن یہ ساتھ اس وقت زیادہ نہیں چل سکا تھا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔


متعلقہ خبریں