لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ نوازشریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے، نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھا دیا، عمران نیازی سیاست تیرے بس کی بات نہیں۔
آئین شکنی کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، عمران نیازی مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے: حمزہ شہباز
ہم نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے -128 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، عوام کی جعلی حکومت سے جان چھوٹ چکی ہے، 2018 کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کو گھر بھیج دیا ہے، عمران نیازی سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہے، عمران خان سے پنجاب کے عوام نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نیازی رو رہا ہے کہ لندن سے سازش کی گئی، یہ کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، کہتا تھا شہبازشریف شیروانی نہیں پہن سکے گا،شہبازشریف نے شیروانی پہن بھی لی تم نے پھر بھی کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہے،
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف جب وطن واپس آیا تو تمہیں لگ پتہ جائے گا، نوازشریف کا مقابلہ تمہارے بس کی بات نہیں، تم نوازشریف کا کیا مقابلہ کرو گے تمہاری تو شہبازشریف سے ٹانگیں کانپتی ہیں۔
مریم نواز نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 12 بجے آفس آتا تھا اور 4 بجے واپس چلا جاتا تھا، عمران خان نے مافیازکو نوازا، جو انہیں آئینہ دکھاتا ہے اسے کہتے ہیں استعفیٰ دے کر گھر جاؤ، عمران خان نے بیت المال کو کاروبار کا ذریعہ بنایا، توشہ خانہ کی کمائی عمران عمران خان کی زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے۔
عمران خان مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن مرضی سے کرائیگا: مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحفے بیچے، دوسرے ملکوں نے عمران کیلئے اسپیشل تحفے بنوائے اور عمران خان نے بیچ دیئے، ریاست کے تحفے بیچ کرکہتے ہیں کہ میرے تحفے میری مرضی، عمران خان کو سب چیزوں کا حساب دینا ہو گا، تمہیں توشہ خانپ سے متعلق ہر سوال کا جواب دینا ہوگا، سوال پوچھو تو کہتا ہے کہ جواب نہیں دوں گا۔
مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جواپنی حکومت میں ضمنی انتخاب ہارجاتے ہیں، ن لیگ انتخابات سے نہیں ڈرتی، عمران خان کی کارکردگی کا خانہ خالی ہے، کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو سازش جیسا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آخری منٹ تک منتیں کرتا رہا، کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑے، کبھی زرداری کی منت کرتا رہا، عمران خان صاحب رونا دھونا بند کرو، آخری دن تک اقتدار سے چمٹا رہا، عوام کی طاقت آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔
کان کھول کر سن لو! بہت جلد تم سمیت تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائیگی، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ عمران خان جواب دینا پڑے گا فرح گوگی کون تھی؟ فرح سےمتعلق سوال پوچھو تو عمران خان منہ نیچے کرلیتا ہے۔