وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہےکرو۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا۔ قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جو کہتے تھے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، نا کام ہے، نا کام ہے، وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگئے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہے ہیں تو غیر قانونی فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا۔ قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں۔الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو۔ ہم سیکورٹی دیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔ تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔