ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کی جاگیر میں ٹوئٹر بھی شامل، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مسک ’ٹوئٹر‘ کے مالک بن گئے ہیں۔
مسٹر مسک، جنہوں نے دو ہفتے پہلے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ٹوئٹر خریدنے کی پوسٹ ڈالی تھی اور کہا تھا کہ ٹوئٹر کے پاس “زبردست صلاحیت” ہے جسے وہ بہتر انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس کے مواد کی پابندیوں میں نرمی سے لے کر جعلی اکاؤنٹس کے خاتمے تک متعدد تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ تاہ، فرم نے ابتدائی طور پر مسٹر مسک کی بولی کو مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد ٹویٹر کے متعدد شیئر ہولڈرز نے مبینہ طور پر کمپنی سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ وہ ممکنہ معاہدے کا موقع ضائع نہ کرے، اور ووٹنگ کرانے کے بعد اب ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر کا مالک کون؟ ایلون مسک اور ٹوئٹر ڈیل پر بات شروع
ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آزاد تقریر ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں مستقبل کے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے۔ وہ بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر اور صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم بنائیں گے۔
🚀💫♥️ Yesss!!! ♥️💫🚀 pic.twitter.com/0T9HzUHuh6
— Elon Musk (@elonmusk) April 25, 2022
اس وقت ٹوئٹر کی سربراہی پراگ اگروال کر رہے ہیں، جنھوں نے گزشتہ نومبر میں شریک بانی اور سابق سربراہ جیک ڈورسی سے عہدہ سنبھالا تھا۔ لیکن اب ٹرمپ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
یاد رہے کہ فوربز میگزین کے مطابق ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے۔ وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے بھی سربراہ ہیں۔