وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ

مریم نواز پر مقدمات ہیں اور وہ دھمکیاں دے رہی ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے 16 افراد بھی جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کی فہرست جاری کرتے ہوئے مافیا سے تشبہیہ دی اور کہا کہ یہ فلائٹ جدہ نہیں سسلی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کیلئے حکام کو ہدایت: روزگار سمیت اہم سفارشات مرتب کریں

شبلی فراز کی جانب سے جاری میں فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف کے نام شامل ہیں۔

ان کے علاوہ مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف کے نام بھی فہرست میں دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں