ٹویٹر کا مالک کون؟ ایلون مسک اور ٹوئٹر ڈیل پر بات شروع


ٹوئٹر کا مالک کون ہو گا؟ ٹوئٹر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق شئیر ہولڈرز کے پریشر کے بعد ٹوئٹر کے 11 رکنی بورڈ کی میٹنگ ہوئی ہے، جہاں ایلون مسک کی 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دو لوگوں نے اپنے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹیم کے ممبران ڈیل سے متعلق ایلون مسک سے بھی جلد ملاقات کریں گے، ان تفصیلات میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کو سیل کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن اور کوئی بھی فیس جو معاہدے پر دستخط کیے جانے اور پھر الگ ہونے کی صورت میں ادا کی جائے گی پر بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے پاس ذاتی گھر نہیں ہے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے اس وقت ٹوئٹر پر 83 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، انہوں نے اسی سال ٹوئٹر کے شیئر خریدنے کے بعد ٹوئٹر پر ہی  کمپنی کو خریدنے کا ارادہ  ظاہر کیا تھا۔


یاد  رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد تقریباً 3 ارب ڈالرز کی مالیت کے 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص خریدے جس کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے تھے۔

جس کے بعد ٹوئٹر نے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کی دعوت دی لیکن انہوں نے اسے خریدنے کی ہی ٹھان لی۔


متعلقہ خبریں