اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا، قانون کو ریورس کریں گے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا ۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائر ہونے والے ہیں ، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ جب اسٹیٹ بینک کا قانون پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تو اس وقت ایوان میں کھڑے ہو کر خواجہ محمد آصف نے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک قانون اور منی بجٹ پاس نہ کرے۔


متعلقہ خبریں