رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ ہیں، تحقیقات ہونگی، ثبوت نہ ہوتے تو فرح خان فرار نہ ہوتیں: مریم اورنگزیب

رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ ہیں، تحقیقات ہونگی، ثبوت نہ ہوتے تو فرح خان فرار نہ ہوتیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہیں، لہذا ہر چیز کی تحقیقات ہوں گی، ثبوت نہ ہوتے تو فرح خان فرار نہ ہوتیں، اطلاع ہے کہ کچھ فائلیں غائب کی گئی ہیں۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنا کمایا، اتنا پوری زندگی میں نہیں کمایا: مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب صرف روبوٹس ہی رہ گئے ہیں، ایف آئی اے کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اختر مینگل کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، اختر مینگل کابینہ کا حصہ بھی بنیں گے، بہت جلد باقی وزرا بھی حلف اٹھا لیں گے،عدم اعتماد میں شامل تمام جماعتیں کابینہ کا حصہ ہوں گی، باتیں کرنے والے مشاورت کے عمل سے واقف نہیں ہیں۔

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

عمران خان اپنی کارکردگی کی وجہ سے اقتدار سے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر معلوم نہیں کس ملک پر سازش کا الزام لگائیں گے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئینی اقدام سے چور، جھوٹا اور منافق وزیراعظم پارلیمان سے ہٹایا گیا، ہم نے پی ٹی آئی کے جلسوں اور ریلیوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی ہیں، شہزاد اکبر بھاگے ہیں لیکن واپس لانے کا طریقہ ہمیں آتا ہے۔

آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق فاطمی پر اضافی ذمہ داریاں ڈالی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ اور الیکشن تو ہو چکا ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں، حمزہ شہباز نے حلف لینا ہے وہ بھی جلد ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں