اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا اور بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔
مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب
3 دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا بجلی 5 روپے مہنگی، سٹاک ایکسچینج میں مندی۔ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بند۔وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کے لئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔
کہا جاتا تھا ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے۔ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان۔کہاں ہے ٹیم؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 20, 2022
انہوں ںے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جب کہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟
ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، فواد چودھری
شہباز گل نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بند، وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔