عمران خان کو کراچی لانے والا جہاز کس کا تھا؟ اخراجات کس نے ادا کیے؟

عمران خان کو کراچی لانے والا جہاز کس کا تھا؟ اخراجات کس نے ادا کیے؟

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جب گزشتہ روز کراچی جلسے کے لیے پہنچے تو انہوں ںے سفر ایک خصوصی جہاز میں کیا جس پر لوگوں کی جانب سے سوالات کیے گئے کہ کیا جہاز اسپانسرڈ تھا؟ اور یہ کہ جہاز کے بھاری اخراجات کس نے ادا کیے ہیں؟

عمران خان نے کیا اینگرو کا طیارہ استعمال، احسن اقبال ہو گئے برہم: کہا، یہ ہے کمپنی کا غیر پیشہ ورانہ رویہ

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کو کراچی لانے والے جہاز کی دم پر ایپل لفظ نمایاں تھا جس کی وجہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ایک معروف کاروباری ادارے نے عمران خان کا دورہ کراچی اسپانسرڈ کیا ہے؟

جہاز پر نمایاں طور پرلکھے ہوئے ایپل کی وجہ سے اس بات کو تقویت ملی کہ وہ جہاز معروف کاروباری ادارے اینگرو کی ملکیت ہے جس کا ایک زمانے میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر بھی حصہ تھے۔

احسن اقبال کو عمر ایوب کا جواب: فیصلہ کمپنی کو کرنا ہے، آپ کو نہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والی چہ میگوئیوں کے دوران ہی اینگرو کارپوریشن نے واضح طور پر کہا کہ جہاز اینگرو کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے۔

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

اینگرو نے چارٹر اور نجی خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن پرنسلی جیٹ کے ذریعے طیارہ استعمال ہونے کی تصدیق کی لیکن اس بات سے صاف انکار کیا کہ انہوں نے عمران خان کے سفری اخراجات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نجی جہاز رکھنے والے افراد یا اداروں کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ جب وہ اپنا طیارہ استعمال نہ کر رہے ہوں تو اسے دیگر اداروں کے ذریعے کرائے پر دے سکتے ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ اینگرو کی جانب سے اپنے طیارے سے متعلق وضاحت سے بھی کئی افراد مطمئن نہیں ہوئے جیسا کہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے لکھا کہ اینگرو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

یہ فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

احسن اقبال کا سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ پبلک لسٹڈ کمپنی اپنے فیصلے خود کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں