کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تاہم انٹر بینک میں کاروبار کے احتتام پر ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 181.69 سے کم ہو کر 181.58 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/bOGZT5tm2u pic.twitter.com/pmFGrqPjkZ
— SBP (@StateBank_Pak) April 15, 2022
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 13 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کم ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 181.80 پر فروحت ہوا۔