انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کپتانی چھوڑ دی


 انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہونے والے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کپتانی چھوڑ دی۔ جو روٹ نے پانچ سال تک انگلش ٹیم کی قیادت کی۔

ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 64 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 27 میں فتح حاصل کی۔ انہیں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کپتان کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جو روٹ نے اپنی کپتانی میں یادگار فتوحات حاصل کیں، جن میں 2018 میں بھارتی ٹیم کو انہیں کے ملک میں انہیں 1-4 سے شکست دینا، 2020 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3-1 سے فتح اور سری لنکا میں دو مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے باہر مظاہرے، لگتا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں، جمائما

جو روٹ  نے کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیریبین میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں 1-0 سے شکست کے بعد کیا ۔ اس سے قبل ایشز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جو روٹ نے اسے اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی کپتانی کرنے پر بے حد فخر ہے اور میں اپنے پچھلے 5 سالوں کو ایک اعزاز کی طرح دیکھوں گا۔


متعلقہ خبریں