اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکین اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر لیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائمہ مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے ہے۔ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہے pic.twitter.com/scmvf2lXg9— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 14, 2022
فرخ حبیب نے لکھا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔