سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سےشاہین آفریدی کو دی گئی افطار دعوت کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے داماد شاہین آفریدی کو دی گئی افطار دعوت کی تصویر شیئر کردی۔ تصویر میں لالا کوان کی چھوٹی بیٹی اور شاہین آفریدی کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ افطار کا وقت قریب ہے اور اس وقت سچے دل سے دعا کرنی چاہیے۔ یہ دعاوں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔
As iftar approaches we should utilise this time to make sincere dua, since it’s a time of acceptance. With a clean heart and the sincerest of duas I pray for peace and prosperity of my beloved Pakistan and all of its people, Ameen #PakistanZindabad #Ramadan pic.twitter.com/cMfnuZpMl6
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ میں سچے دل اور خلوص کے ساتھ اپنے پیارے ملک میں امن اور عوام کی خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔
شاہین آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی ٹویٹ کی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیارےملک کیلیے آپ کی دعائیں قبول ہوں،افطار کے لیے شکریہ لالا۔
Aameen to your lovely wishes and prayers for our beloved country.
Thanks for iftar, Lala. 😇 https://t.co/LwSTsOiqbZ— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 13, 2022
شاہد آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔