ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

بارش اور برفباری

 محکمہ موسمیات  نے خیبر پختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

ملک کے بالائی علاقو٘ں میں خشک اور گرم موسم کے بعد بادلوں اور ہواوں کی انٹری سے موسم میں بہتری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں رم جھم کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباداور نارووال میں تیز ہوائیں اور ہلکی بارش متوقع ہیں۔

دیر ،چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور مردان میں بارش کی توقع ہے۔صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں ا ٓندھی اور ہلکی بارش  ہو گی۔


متعلقہ خبریں