پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان


رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے ایشیائی ممالک کے بارے میں معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے انرجی سیکٹرمیں سبسڈی بڑاچیلنج ہے،خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی سیکٹر میں سبسڈی سب سے زائد ہے۔

عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہے گی۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کےباعث جنوبی ایشیامیں معاشی شرح نموسست رہی ہے۔

 سری لنکا  میں معاشی بحران: ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے قرضوں کی ادائیگیاں معطل

عالمی بینک کے مطابق اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنےکا امکان ہے۔ بھارت 8، بنگلہ دیش 6.4 اورمالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ  نیپال شرح نمو 3.7، بھوٹان 4.4،سری لنکا میں 2.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں