باراک اوباما کی فلم انڈسٹری میں انٹری


کیلیفورنیا: سابق امریکی صدر باراک اوباما اوران کی اہلیہ مشیل اوباما امریکی کمپنی نیٹ فلکس کے ساتھ مل کر فلمیں اور ٹی وی شوز بنائیں گے۔

سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی نیٹ فلکس کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کیا۔ معاہدے کے تحت فیچرز، ڈاکیومینٹریز اور مختلف سیریز بنائی جائیں گی۔

باراک اوباما اور ان کی اہلیہ نے ہائیرگراؤنڈ پروڈکشنز کے نام سے کمپنی بھی بنا لی ہے۔ جس کے تحت وہ نیٹ فلکس کے لیے فلمیں اور ڈرامے بنائیں گے۔

مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ کہانی بیان کرنے کی طاقت نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ہم سوچ کو مختلف انداز دیتے ہوئے اپنے اردگرد موجود لوگوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس ہی وہ بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اور میں اس نئی شراکت داری کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔

نیٹ فلکس کے لیے تیار کیے جانے والے فلموں اور ڈراموں میں باراک اوباما اور مشیل اوباما پردے پر اور پردے کے پیچھے کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں