فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور اور  نیشنل سکیورٹی چیلنجز  پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔ فارمیشن کمانڈرز  نے مؤقف اپنایا کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔

پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے واضح طور پر کہا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کے ساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز نے عسکری قیادت کی جانب سے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آئین وقانون کی حکمرانی کے لیے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،  پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔


متعلقہ خبریں