اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے مراسلے کی تحقیقات کرانےکی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔
صدر عارف علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ
شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، یہ خود کو NRO دینے کی بھونڈی کوشش ہے، لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہئے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئ انگلی نہ اٹھا سکے۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 11, 2022
نواز کے بعد شہباز، پاکستان کے پہلے دو بھائی وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہیے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔