سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست دائرکردی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے دائر کی۔
موقف میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تحریک عدم اعتماد سے متعلق کیس سن چکا ہے، کیس میں 5رکنی لارجر بینچ آرٹیکل 63 سے متعلق ریمارکس بھی دے چکا ہے، کیس میں عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو دوسرے ریاستی اداروں سے الگ کرنے کا سوال ہے۔
کیس میں پارلیمان کی بالادستی اور پارلیمانی نظام حکومت کے مستقبل کا بھی سوال ہے، ذوالفقار بھٹو،اٹھارہویں ترمیم سمیت عوامی مفاد کے متعدد ریفرنس فل کورٹ میں سنے گئے۔