تبدیلی اقتدارکی بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے، عمران خان

تبدیلی اقتدارکی بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پہلے بیان میں کہی ہے۔

شہباز شریف کےکاغذات پر اعتراضات نہ مانے گئے تو استعفے دیں گے، فواد چودھری

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خود مختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے ہیں۔

قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

اس وقت وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف اور پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں، قومی اسمبلی میں ووٹنگ کل ہو گی۔


متعلقہ خبریں