سعودی عرب کا یمن کیلئے 3 ارب ڈالر امداد کا اعلان


ریاض: سعودی عرب نے یمن کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں ترقی اور وہاں کے بینکنگ سیکٹر کی مدد کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر مہیا کریں گے۔

باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات جبکہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

سعودی حکام  کے مطابق مزید 3 ڈالر انسانی امداد کے اس فنڈ میں دیے گئے ہیں جس کا اعلان اقوام متحدہ نے 2022 میں یمن میں عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی افریقہ میں 27 ملین افراد بھوک کا شکار

مالی امداد کا یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی جانب سے یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کی حمایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کونسل کا قیام یمن میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے عزم کو دیکھتے ہوئے ان کو امید ہے کہ اگلا مرحلہ مختلف ہو گا۔ سعودی عرب یمن کی سکیورٹی، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں