لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے آئین سربازار تماشہ لگایا لیکن ڈھیٹ لوگ ایسے ہی کرتے ہیں کہ سب کرنے کے بعد آزاد پھرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرح خان اور خاتون اول پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، عثمان بزدار
انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا،BULLIES تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشا اللّہ لیکن پرویز الہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022