فرح خان اور خاتون اول پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، عثمان بزدار


لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں جبکہ میں علیم خان، چودھری سرور اور اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔ الزامات منی لانڈرنگ اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے اور جب یہ مات کھاتے ہیں تو بلیک میلنگ کے لیے حریفوں اور اداروں پر الزامات لگانے لگ جاتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست خوردہ عناصر بےبنیاد الزامات لگا کر اپنی خفت نہیں چھپا سکتے اور اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار کی حوس نے عمران خان کو ذہنی مفلوج کر دیا، شہباز شریف

ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ان کے حواری مجھ پر یا کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکے۔ نہ کوئی ٹھیکہ، نہ کوئی کیلبری خط، نہ کوئی جعلی ٹرسٹ نہ مے فئیر کے فلیٹ سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اپنے ساڑھے 3 سال میں پنجاب میں ایمانداری سے ڈلیور کیا جبکہ ن لیگ اور حواری بغیر کسی ثبوت خاتون اول اور فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں۔ آپ ناکام ہوں گے کیونکہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔


متعلقہ خبریں