بھارت نے 4 پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

بھارت نے 4 پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی: بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر بھارت کےمتعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارت میں انتہا پسندوں کا صحافیوں پر حملہ: تشدد کا نشانہ بنایا، جہادی بھی کہا

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چار پاکستانی، 18 مقامی یوٹیوب چینلز، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا خطرناک جرم ، 25 سالہ طالبہ گرفتار

بھارتی وزارت آئی ٹی کے مطابق بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز ملک کی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جھوٹی جعلی و جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔

بھارت: باحجاب طالبات کو امتحان دینے کی اجازت کیوں دی؟ 7 اساتذہ معطل

اعداد و شمار کے تحت دلچسپ امر ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں