پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آخری گیند کا مقابلہ کرنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں ، جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلئےعدالت میں آئے ہیں، عدالت نے کل سو موٹو نوٹس لیا کہ کچھ آئین کے خلاف ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوچتے ہیں کہ ایک دفعہ پاکستان کو آئین کیلئے قربانی دینی پڑے گی، لوگوں نے جمہوریت کیلئےاپنی جانیں دی ہیں۔
سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا، خورشید شاہ
خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت ہم آگے بڑھے تھے، ہم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ آئین کی کبھی خلاف ورزی کی، یہ پارلیمان میں اپنی اکثریت دکھانے کی بجائے بھاگ گئے۔