شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

 سابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے، آئین توڑنے والوں سے بات کیسے ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا، الیکشن کی طرف اصلاحات کے بعد جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت ،عمران خان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی۔آئین اور قانون کو توڑنے والے ہمیں کیسے خط لکھ سکتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ  ہماری نظریں سپریم کورٹ پرہیں۔عدلیہ سے امیدہے وہ آئین کی پاسداری کویقینی بنائیں۔عمران خان نے اپوزیشن کو پیغام پہنچایاتھا کہ ہمیں راستہ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں