بڑے مجرم نے اچکن سلوائی تھی، بڑی خوشی ہوئی اسکا خواب ادھورا رہ گیا: وزیراعظم

بڑے مجرم نے اچکن سلوائی تھی، بڑی خوشی ہوئی اسکا خواب ادھورا رہ گیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بڑے مجرم نے اچکن سلوائی ہوئی تھی، بڑی خوشی ہوئی کہ اس کا خواب ادھورا رہ گیا۔

عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے ساڑھے تین سال کے دوران ہر دو ماہ بعد مشکل وقت آجا تا تھا، ان حالات میں بہتر چیز الیکشن ہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ منحرف اراکین کیخلاف کارروائی کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں، پیسے لینے والوں کو دنیا کے کسی بھی کونے میں نہیں چھوڑوں گا، پیسے لینے والوں نے سوچا کہ حکومت چلی جائے گی، ن لیگ کی حکومت آئے گی، منحرف اور پیسے لینے والے ارکان کی سیاست زندگی بھر کے لیے ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ انسان صرف کوشش کرتا ہے، کامیابی دینے والا اللہ ہے، ایک چھوٹی سی کوشش کی تو مینار پاکستان بھرگیا تھا، مشکل حالات میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے، ادھر ادھر کھیلنے والوں نے اپنے آپ کو بڑا نقصان پہنچایا،
اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کو مشکلات حالات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، جو مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے وہ سب مجھے یاد ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

عمران خان نے کہا کہ زرداری اور شہبازشریف نے کبھی بھی ملک کے لیے نہیں سوچا، ان کو کبھی بھی اپنے لوگوں کی جان ومال کی کوئی فکر نہیں ہوئی، پاکستان میں ڈرون حملے ہورہے تھے اور یہ لوگ خاموش رہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اگر میں اپنی ٹیم سے کہوں کہ تم کسی کام کے نہیں تو وہ ٹیم کیسے جیتے گی؟ ان لوگوں کی وجہ سے ہم یہاں ہیں، یہ صرف جوتے اچھے پالش کرنا جانتے ہیں، قوم اب لوٹ مار کرنے والوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

سرپرائز: وزیراعظم عمران خان بچ گئے،تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں بہت زبردست کام کیا، ساڑھے تین سال کے دوران اتنے مسئلے تھے کہ سیاست کا وقت ہی نہیں ملا۔


متعلقہ خبریں