چودھری پرویزالٰہی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرانے کی حکمت عملی طے

مشورہ دونگا، عمل عمران خان کا ہوگا، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دونگا، پرویزالٰہی

لاہور: چودھری پرویزالٰہی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ساتھی اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر لیا ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ نے تین آفرز دیں، تحریک عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نامزد قائد ایوان چودھری پرویزالٰہی کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور انہیں واضح اکثریت سے کامیاب کرانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، امید ہے غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائیگا: بلاول

چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پرکہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کردیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دل پہلے بھی جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا مشکور ہوں۔

صوبہ پنجاب کے مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے کہ چودھری پرویز الٰہی مجھ سے بہتر پنجاب کی خدمت کریں گے، انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی سے دیرینہ تعلق ہے اور میں تعلق نبھانا جانتا ہوں۔


متعلقہ خبریں