وزیراعظم کیخلاف سازش میں ملوث اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر غور

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش میں ملوث اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن نے غیرملکی معاونت حاصل کی جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیرقانون فواد چودھری اس حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔

وزارت قانون مل رہی، کل ہی شہباز کی ضمانت منسوخ کرائیں گے، فواد چودھری

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  انہیں وزارت قانون کا اضافی قلمدان دیا جا رہا ہے اور وہ کل ہی شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ ایک ضمانت پر گھر بیٹھے ہوئے لوگ کہ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزارت قانون کا قلمدان مجھے دیا جا رہا ہے، میں فوری طور پر کل ہی شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کروں گا۔

ہم پیچھے لگ رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہیں، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ والد صاحب ادھر وزیراعظم کے امیدوار بن رہے جب کہ بیٹا وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ دونوں ہی ضمانت پر رہا ہیں۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ ملک ہے، اسے تماشہ ہی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صبح ہی عدالت کو کہ رہے کہ ان کے خلاف ضمانت منسوخ کرنے کے کیس کا آغاز کرے۔


متعلقہ خبریں