شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے، مولانا اسعد

شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے، مولانا اسعد

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد نے کہا ہے کہ ہم شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے۔

عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد نے پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ اتوار کو اسلام آباد میں ایک لاکھ بندہ اکھٹا کیا جائے گا۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا ک ہم اپنے ممبران کا تحفظ بھی کریں گے اور تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بھی بنائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم اس وزیراعظم کی تشفی کرنا چاہتے تھے کہ آپ کو کیوں نکالا جا رہا ہے؟ انہوں ںے کہا کہ امید کرتے ہیں ووٹنگ کے روز تحریک پر بحث کرائی جائے گی اور یہ بھی امید ہے کہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر آئین کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل نے اس موقع پرکہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج اپنی اکثریت ثابت کر دی، جنگ کے میدان میں صف اول کا کردار ادا کرنے والا کپتان ہوتا ہے لیکن کپتان پہلے دن سے بھاگا ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اس ایوان کو ایک مذاقیہ تھیٹر بنا دیا گیا ہے، آپ کو موقع دیا گیا کہ اپنی اکثریت ثابت کریں، آپ کے پاس اکثریت نہیں، اگر اخلاقیات ہوتیں تو پہلے روز استعفیٰ دے دیتے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ پتہ نہیں کون سا گلیو لگا کر کرسی سے چپکے ہوئے ہیں، ہم شہباز شریف کو دوسری کرسی پر بٹھائیں گے اس سیٹ پر نہیں۔

عمران خان استعفیٰ دے، تھوڑی سی عزت بچالے، بھاگنے کا سلسلہ بند کرے: بلاول

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ بات تو اسمبلی کے اندر کرنی تھی لیکن حکومت کی مہربانی سے موقع نہیں ملا، ملک میں جتنی بھی کشیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے، اس میں خصوصی کردار اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا ہے۔

اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو 172 ارکان کی ضرورت ہے، یہ تعداد اس وقت اپوزیشن کے پاس ہے حکومت کے پاس نہیں ہے اور میں صرف یہ کہوں گا کہ عمران آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اپوزیشن کی قیادت کرے گی، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے آج پھر پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، اسپیکر سے کہتا ہوں جاتے جاتے اب تو کوئی ڈھنگ کا کام کرتے جائیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے علی وزیر آجائیں۔

تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے 172 ارکان ایوان میں موجود، اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو عزت سے ایک موقع دیا ہے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں