مراسلہ: کھلی مداخلت، زبان ناقابل برداشت، احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قومی سلامتی کمیٹی


قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی سفارت کار کے ساتھ غیرملکی حکام کی گفتگو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی سفارتکار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت قرار دی ہے۔

خط حکومتی وزیر نے سفیر سے لکھوایا، بلاول بھٹو کا الزام

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی۔ حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جواب سفارتی اداب کو مدنظر رکھ کر دیا جائیگا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے 30 مارچ کی خصوصی کابینہ اجلاس کی توثیق کر دی۔


متعلقہ خبریں