ایم کیو ایم کے متحدہ اپوزیشن اور پی پی کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان 18 نکاتی معاہدہ

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان چارٹر آف رائٹس معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چارٹر آف رائٹس معاہدے پر دستخط کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کیے ہیں۔

چارٹر آف رائٹس معاہدے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور باپ پارٹی کے خالد مگسی نے بھی دستخط کیے ہیں۔

باپ کے اراکین اسمبلی نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی

ہم نیوز کے مطابق ہونے والے معاہدے کے متعلق مستعفی وفاقی وزیر سید امین الحق نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے دو معاہدے کیے ہیں، جن میں سے ایک معاہدہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ کیا گیا ہے جب کہ دوسرا معاہدہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوا ہے۔

علیم خان گروپ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کچھ دیر قبل متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت نے پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں