آسکر جیتنے والی فلم ”کوڈا” بالی وڈ فلم ”خاموشی کی کاپی؟


اس سال آسکرز جیتنے والی فلم کا نام کوڈا ہے،  دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مین اسٹریم ہالی وڈ کی فلم نہیں بلکہ ایپل پلس پر اسٹریم ہونے والی مووی تھی، اس طرح پہلی بار اس فلم نے موشن پکچرز کا راج چھین لیا۔

کوڈا کہانی ایک ایسے گھر کی ہے جہاں بولنے اور سننے سے محروم غریب محنت کش والدین کے ہاں بالکل نارمل بیٹی ہوتی ہے، اس اسپیشل گھر میں اس نارمل بیٹی کو گھر میں اور گھر سے باہر کیا مشکلات ہوتی ہیں جسے فلم میں دکھایا گیا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ 1996 میں بالی وڈ میں خاموشی فلم بنی تھی، جس کے مرکزی کرداروں میں منیشا کوائرلا، نانا پاٹیکر، سیما بسواس اور سلمان خان تھے۔ اس فلم کی کہانی بھی ایک سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم کوڈا سے بہت قریب ہے۔

دونوں فلموں میں والدین سننے اور بولنے سے محروم ہوتے ہیں،  دونوں میں بیٹی کا کردار مرکزی ہے،  دونوں میں بیٹی گلوکار ہوتی ہے۔

دونوں فلموں کا بیک گراونڈ ساحل اور سمندر سے جڑا ہوا ہے، دونوں میں والدین غریب اور محنت کش ہوتے ہیں۔ دونوں فلموں میں بیٹی کی پرفارمنس پر سننے اوربولنے سے محروم والدین صرف دیکھنے تک محدود رہتے ہیں۔ دونوں میں والدین کی مشکل میں پھنسی بیٹی کی کشمکش دکھائی دیتی ہے۔

خاموشی سنجے لیلی بھنسالی کی پہلی فلم تھی جو بلاک بسٹر میوزک کے باوجود فلاپ ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد سنجے لیلے نے ہم دل دے چکے صنم ، دیوداس، بلیک ، رام لیلےٰ ، باو جی راو مستانی اور پدما وت جیسی بلاک بسٹرز اور سانوریا اور گزارش جیسی ناکام فلمیں ڈائریکٹ کی۔


متعلقہ خبریں