ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی و حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا عندیہ

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ نمائندوں کو بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو اعتماد کا ووٹ کاؤنٹ ہوگا: چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ اور مشیر قانون سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ نمائندوں کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر صلاح و مشورہ کیا گیا ہے۔

آصف زرداری سے چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

ق لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں گزشتہ شب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں