اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تم ہار چکے ہو، تم نے قوم کو بیوقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نا اہل ترین حکومت بنائی۔
پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ فلاپ،وہاں رونےوالا سب سے بڑا چوہا ہے،مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے خطاب پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پہ جاری کردہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کردی ہیں۔
لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان
اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 27, 2022
میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔
نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بیوقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نا اہل ترین حکومت بنائی۔