شاہ زین بگٹی واپس آجائیں گے، کل اسد عمر کی ملاقات ہوگی: فواد چودھری

شاہ زین بگٹی واپس آجائیں گے، کل اسد عمر کی ملاقات ہوگی: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ زین بگٹی واپس آجائیں گے، کل وفاقی وزیر اسد عمر کی ان سے ملاقات ہو گی، ووٹ سے ایک گھنٹہ قبل تک صورتحال بدلتی رہے گی۔

وزیراعظم کے مشیر شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کردیا ہے، بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعظم عدم اعتماد میں نہ بچے تو اللہ عزت دے گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیے، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔


متعلقہ خبریں