عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں مہنگائی عروج پر پہنچی اور اس دور حکومت میں بدترین غربت ایک سچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرداری پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔ عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں تاکہ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ کریں۔


متعلقہ خبریں