وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔
قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے، شہباز گل
خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔
عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنما اعلان کرچکے ہیں کہ 27 مارچ کو جلسے میں ٹرمپ کارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔