یوکرینی سیاستدان کی اہلیہ 28 ملین ڈالرز کے ہمراہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

یوکرینی سیاستدان کی اہلیہ 28 ملین ڈالرز کے ہمراہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

کیف: سابق سیاستدان کی اہلیہ 28 ملین ڈالرز ( تقریباً پانچ ارب پاکستانی روپے کے مساوی) رقم لے کر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لی گئی ہیں۔

کڑک چائے کے شوقین ہیں؟ اسٹرانگ زیلنسکی ٹی سے لطف اٹھائیں

ہم نیوز نے اس ضمن میں عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے سابق سیاستدان اور بزنس مین آئیگور کووسکی کی اہلیہ کو اس وقت ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جب وہ میبنہ طور پر 28 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے بھرے ہوئے بیگوں کے ہمراہ پڑوسی ملک کی سرحد پر پہنچی تھیں۔

یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی سیاستدان کی اہلیہ کو پڑوسی ملک ہنگری کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس جو رقم موجود تھی وہ ڈالروں اور یوروز میں تھی۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق رقم سے بھرے ہوئے سوٹ کیسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق یوکرینی سیاستدان نے کہا کہ ان کی بیوی بچے کی پیدائش کیلئے بیرون ملک جا رہی تھیں البتہ انہوں نے کہا ہے کہ اہلیہ کے پاس رقم سے بھرے ہوئے سوٹ کیسز نہیں تھے۔

روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے نوبیل انعام میڈل نیلام کرنے کااعلان

یوکرین کے سابق سیاستدان آئیگور کووسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس موجود تمام دولت یوکرین کے بینکوں میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں