30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ 30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں