عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں

عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں

نئی دہلی: عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شیفالی شاہ نے ماضی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عامر خان پر ’کَرش‘ تھا اور کالج کے دور میں اداکار کے نام محبت بھرا خط بھی لکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں عامر خان اور عرمیلا متوندکر کی فلم رنگیلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی شیفالی شاہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ عامر خان سے محبت کرتی تھیں اور انہوں نے اپنے کالج دور میں محبت بھرا خط بھی لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عامر خان کو اپنے محبت بھرے خط میں اپنی تصویر ڈال کر بھیجی تھی۔ خط کے بارے میں وہ شاید پہلے نہیں جانتے تھے لیکن اب جان جائیں گے۔

شیفالی شاہ نے رنگیلا میں بہت مختصر کردار نبھایا تھا اور فلم کی کہانی میں بالی ووڈ کے اداکار عامر خان سے اداکارہ کا اتفاقاً سامنا بھی نہیں ہوا۔ حال ہی میں شیفالی کی نئی فلم جلسہ ایمازون پریمیئر پر 18 مارچ کو ریلیز کی گئی۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں لکشمی، دل دھڑکنے دو، عجیب داستان اور دہلی کرائم سمیت دیگر کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ شیفالی شاہ کو بہترین اداکاری پر کئی اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں