پال پوگبا کے گھر چوری، ورلڈ کپ کا گولڈ میڈل غائب


مانچیسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر پال پوگبا کے گھر میں چوری ہو گئی، 2018 کے ورلڈ کپ میں جیتا گیا گولڈ میڈل بھی چور لے اڑے۔

رپورٹ کے مطابق پوگبا کے گھر چوری گذشتہ ہفتے ہوئی تھی، جب وہ اولڈ ٹریفورڈ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیل رہے تھے، اس وقت فٹ بالر کے دو چھوٹے بچے اور ان کی آیا  گھر میں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے سے 17 ماہ کی بچی کی جان چلی گئی

پال پوگبا نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کے زیورات اور عالمی چیمپئن کا تمغہ چوری ہوا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ خوفزدہ کیا وہ یہ تھا کہ اس واقعے کے دوران میرے دو بچے نینی کے ساتھ گھر پر تھے۔

نینی نے میری بیوی اور سیکیورٹی کو فون کیا، پھر خود کو اور بچوں کو ایک ساتھ ایک کمرے میں بند کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں