لاہور ٹیسٹ ، پاکستان کو جیت کیلئے 278 رنز درکار


 لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو سیریز اور میچ میں فتح کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 227 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا۔

کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 104 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 268 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کو قومی ٹیم پر 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے  عبد اللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے کمنز نے پانچ اور اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جب دوسرے کھیلا کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کی ٹیم  اپنی پہلی اننگز میں391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ  نے4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان اور نعمان علی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

آسٹریلوی بلے بازعثمان خواجہ  نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔اسٹیو اسمتھ نے 59، کیمرون گرین  نے79، ایلکس کیری نے 67 رنز جوڑے۔


متعلقہ خبریں