اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے۔
آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی پی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں ہم انہیں اسمبلی میں جانے نہیں دیں گے، کہتے ہیں سندھ ہاؤ س میں منڈی لگ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں، کہتے ہیں پیپلزپارٹی ان کے اراکین کو پیسے دے رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شہبازشریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلزپارٹی دے؟
’’گیم از اوور‘‘ نواز شریف نے عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ 8 تاریخ کو ہم نے درخواست جمع کروائی، 7 دن کے اندر اجلاس بلانا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں بلایا۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے قبل یہ مسئلہ حل ہو جانا چاہیے تھا، حکومت نے 21 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
شہباز شریف، بلاول بھٹو کا اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام
ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے پوچھا کہ آج سارا دن اسمبلی ہال خالی تھا تو اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ووٹنگ سے ایک دن پہلے دس لاکھ لوگ لے کر آئیں گے۔