اختر مینگل کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ: سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، اختر مینگل

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

عمران اور اس کے ایم این ایز کی سوشل میڈیا مہم کا آئی ایس پی آر یا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔

عشائیے میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، محمود خان اچکزئی، نیر حسین بخاری، امیر حیدر خان ہوتی، محسن داوڑ، اسامہ قادری اور شیری رحمان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

عوام نے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، شہباز شریف

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر گفت و شنید و تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں