عدالتی حکم پر سختی سے عمل کیا جائے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت کا جو حکم ہے اس پر سختی سے عمل کیاجائے۔

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی اور انہیں سپریم کور ٹ میں آج  ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے،سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار  ایسوسی ایشن کی سیاسی کشیدگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق عمل جاری رکھا جائے،عدالت سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت نے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائےاسلام ف کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے وکلا کے ذریعے پیر کو پیش ہوں اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔


متعلقہ خبریں